رمضان میں عبادات کیسے کریں؟ (مزید پڑھیے)

رمضان المبارک میں وقت کیسے گزارا جائے؟

بسمہ اللہ الرحمن الرحیم۔

السلام و علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔!
امید کرتی ہوں کہ آپ سب ایمان اور صحت کی بہترین حالتوں میں ہوں گے۔ ان شاء اللہ

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ رمضان کی آمد آمد ہے

اللہ سے دعا کہ وہ ہمیں اس مبارک مہینے میں اپنے احکام پر پورا اترنے کی توفیق دے اور ہم سال بھر اسی طرح اسکے مقرب بندے بنے رہیں۔آمین

رمضان میں ہماری کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ وقت اللہ کی عبادت کی جائے مگر کام بھی کرنے ہوتے ہیں کیونکہ ضروری ہیں۔

رمضان سے متعلق بنیادی باتیں جن کا خیال رکھنا ضروری ہے وہ ایک پوسٹ میں کہہ چکی ہوں۔جنہوں نے پڑھی نہیں ابھی تک پہلی پوسٹ پڑھ لیں۔

جزاک اللہ خیرا

اب آتے ہیں اصل بات کی طرف
کہ رمضان میں وقت کیسے گزارا جائے؟
یعنی زیادہ سے زیادہ عبادت کی جائے مگر کیسے؟؟
خواتین کو گھر کے کام کرنا ہوتے ہیں۔
مرد حضرات کو باہر کام کرنا ہوتے ہیں۔
تو یہ تحریر دونوں کے لئے ہے۔

سحری کے لئے اٹھنا کیوں ضروری ہے؟۔

ہم میں سے اکثر ایسا کرتے ہیں کہ رمضان میں ہمیں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنا ہوتی ہے تو ہم راتیں جاگتے ہیں اور سحری میں کھایا نہیں جاتا۔جسکا نقصان ہوتا ہے کہ روزہ کے دوران آپ اپ سیٹ ہوتے ہیں آپ سے مراد آپکا معدہ ہے

کوشش کریں کہ ایک دو گھنٹے کی نیند لازمی لیں۔ پوری رات مت جاگیں ۔تاکہ سحری سہی سے کر سکیں ۔ صحت پہلے ہے ، صحت ٹھیک ہو گی تو ان شاء اللہ آپ کامیاب رمضان گزاریں گے۔ یا آپ دن کو تقسیم کر لیں یعنی ایک رات جاگتے ہیں تو کوشش کریں کہ اگلی رات سوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:   رمضان المبارک میں مسلمانوں کے لیے کیا خوشخبریاں ہیں؟ (مکمل تحریر)

ایام مخصوصہ میں سحری کے لئے اکثر لڑکیاں نہیں اٹھتیں مگر آپ اٹھیں اور سحری کھائیں۔
سحری کے وقت اللہ سے بخشش کی دعائیں مانگیں۔

“رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
سحری کھاؤ کہ سحری میں برکت ہوتی ہے”
(صحیح البخاری, 1923, صحیح)

اول وقت میں نماز فجر ادا کریں ، قرآن پڑھیں ۔ سحری کھا کر مت سوئیں بلکہ ذکر و اذکار کریں۔کیونکہ اس وقت آپ تروتازہ ہوتے ہیں۔ بہتر طور پر دل لگا کر عبادت کر سکتے ہیں ۔ زوال کے وقت آپ آرام کر لیں ، لیٹ جائیں یا کوئی کام کر لیں۔

ظہر ادا کریں کوشش کریں کہ نماز سے پہلے یا بعد میں تھوڑا تھوڑا قرآن لازمی پڑھیں۔ ایسے آپکی نماز اور قرآن دونوں کی عادت بنے گی۔

نماز ، قرآن کے بعد دوپہر کے وقت قیلولہ کریں۔

وہ وقت بہترین ہے آرام کرنے کا ۔۔سونا چاہیں ، سو جائیں۔
عصر کے وقت آپ افطاری کے لئے کھانا بنا سکتی ہیں۔
افطاری کو مختصر رکھیں۔
خالی پیٹ کو بھرا مت کریں۔

سستی ہو گی تو عبادت کیسے کر سکیں گے۔؟

کوشش کریں کہ زیادہ گھی یا آئل (چکنائی) والی اشیاء مت بنائیں۔ ( کرنی تو آپ نے اپنی مرضی ہے).
عصر پڑھیں ۔ جو کچن کے یا اپنے کام وہ کریں۔
افطاری کے وقت سے پہلے پانچ منٹ یا دس منٹ کا گیپ رکھیں۔ یعنی دسترخوان اتنے منٹ پہلے لگا لیں۔ کچھ خراب نہیں ہو گا۔ اور اس پانچ سے دس منٹ میں اللہ سے بے حد دعائیں مانگیں کہ یہ وقت ہے جب دعائیں قبول ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   رمضان المبارک میں مسلمانوں کے لیے کیا خوشخبریاں ہیں؟ (مکمل تحریر)

کھانا کھاتے وقت ، کام کرتے وقت ( کوئی بھی کام) ذکر و اذکار سے زبان کو تر رکھیں۔
زیادہ سے زیادہ تسبیحات کریں۔
دیکھیں صبح شام کے اذکار تو وہیں ہیں نا جو احادیث سے ثابت ہیں۔

وہی اذکار صبح شام کر سکتے ہیں۔
افطاری کے بعد مغرب کی نماز ادا کریں۔
گھر والوں کے ساتھ بیٹھیں ۔ بات چیت کریں مگر لغویات سے بچیں۔

عشاء پڑھیں۔

جوان ہیں ۔ نماز تراویج کا اہتمام کریں۔

نوافل پڑھیں۔ قرآن پڑھیں ، تلاوت کریں ۔ ان اعمال کو دہرائیں۔

(ہماری نوجوان نسل ، میں بھی موجود ہوں اسمیں مگر الحمداللہ میں یہ اعمال نہیں کرتی ) عمومًا رمضان کی راتیں نیٹ فلکس پر سیزن دیکھتے گزارتی ہے یا کوئی ڈرامہ دیکھنا شروع کر دیتی ہے ۔۔۔کیوں؟
کیونکہ وقت گزرتا نہیں۔ ایک بات یاد رکھیں رمضان میں بھی آپ اللہ سے اپنا تعلق مضبوط نہیں کرتے، اللہ کو اولین ترجیح دینے کی بجائے دنیا کو ترجیح دیتے ہیں تو یاد رکھیں کہ اللہ کو بھوکا رکھنا مقصود نہیں۔ وہ ہمارا تقوی دیکھتا ہے ۔ کوشش کریں ان لغویات سے بچیں ۔ دوسروں کو بھی بچائیں۔

یہ بھی پڑھیں:   رمضان المبارک میں مسلمانوں کے لیے کیا خوشخبریاں ہیں؟ (مکمل تحریر)

اگر آپکو کوئی سورہ بے حد پسند ہے تو ان مبارک دنوں میں انہیں حفظ کر لیں ، مشق کریں ۔ اللہ سے اپنا تعلق مضبوط بنائیں ۔ قرآن سے جڑیں ، سیرت پڑھیںں، احادیث کا مطالعہ کریں ۔ دین سیکھیں اور سکھائیں مگر عمل کرنا مت بھولئے۔

نوٹ: اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں رمضان کے علاوہ دیگر مہینوں میں بھی یوں ہی اپنی رحمتوں میں رکھیں۔ ہم پورا سال گناہوں سے بچنے کی ایسی ہی تگ و دو کریں۔ اللہ کے احکامات پر عمل کریں۔اللہ ہمیں جہنم کی آگ سے بچائیں۔آمین

والسلام
مقدس نعیم
جملہ حقوق بحق مصنفہ محفوظ ہیں 🥀❤️

رمضان میں عبادات کیسے کریں؟ (مزید پڑھیے)” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں