رمضان المبارک میں کچھ خاص لوگوں کے علاوہ کوئی عمرہ ادا نہیں کر سکتا، بڑی خبر سامنے آگئی

Advertisement

ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ کا سفر کرتے ہیں اور رمضان المبارک میں یہ شرح بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے تاہم اس ماہ مقدس میں کورونا کی وجہ سے ایسے سخت قوانین لاگو کیے گئے ہیں کہ بہت کم لوگ ہی رمضان المبارک میں عمرہ کی ادائیگی سے بہرہ مند ہو سکیں گے

. میل آن لائن کے مطابق سعودی حکومت کی طرف سے لاگو کیے گئے قوانین کے مطابق صرف وہی لوگ عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ جا سکیں گے جنہوں نے سعودی عرب پہنچنے سے 14روزپہلے دوبار کورونا ویکسین لگوا رکھی ہو گی یا وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد صحت مند ہو چکے ہوں گے .

یہ بھی پڑھیں:   لاہور کے 18 مقامات پر دھرنے، کورونا کے دوران ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا

ان کے علاوہ کوئی شخص عمرے کے لیے مکہ مکرمہ نہیں جا سکے گااور ان لوگوں کو بھی مکہ مکرمہ میں سماجی فاصلے کی پابندی پر عمل کرنا ہو گا. رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کی طرف سے مکہ مکرمہ میں کورونا کی وباءکے تدارک کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں.

داخلی راستوں سے مقام مقدسہ تک جراثیم کش دوا کے حامل فوارے لگائے گئے ہیں. واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وباءشروع ہونے کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر تین لاکھ 93ہزار کیس سامنے آ چکے ہیں اور چھ ہزار 700اموات ہو چکی ہیں. حالیہ ہفتوں میں ریاست میں کورونا کے نئے کیسز کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

Advertisement

دوسری طرف سعودی حکومت بھی تیزی سے اپنے شہریوں کو کورونا ویکسین لگا رہی ہے. ساڑھے تین کروڑ کی آبادی میں سے اب تک 50لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں