انسانی جسم میں پانی کی کمی کی علامات

Advertisement

کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ آپ کئی کئی گھنٹے اپنے کام میں مصروف رہنے کے باعث پانی پینا بھول جاتے ہیں جو صحت کے لیے نقصان دہ بھی ہوتا ہے کیونکہ جسم کو اس سیال کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ اپنے افعال مناسب طریقے سے جاری رکھ سکے جبکہ توانائی اور توازن بھی اس کی مدد سے ہی ممکن ہوتا ہے .

موسم چاہے سردی کا ہو یا گرمی کا مگر مناسب مقدار میں پانی کی ضرورت جسم کو ہر وقت ہوتی ہے جس کی کمی کی صورت میں آپ کو مختلف مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے .

یہاں چند ایسی ہی علامات کا ذکر ہے جو صرف پانی کے چند گلاس پینے سے دور کی جاسکتی ہیں. سانس کی بو ہر وقت پیاز یا لہسن کو سانس کی بو کا ذمہ دار قرار نہیں دیا جاسکتا، درحقیقت پانی منہ میں جاکر لعاب دہن کو بو پیدا نہیں کرنے دیتا، تو اگر آپ پانی کی کمی کے شکار ہیں تو سانس کی بو کا سامنا ضرور ہوگا. ایک تحقیق کے مطابق منہ زیادہ دیر تک خشک رہے تو منہ میں موجود بیکٹریا بدبو دار ہوجاتے ہیں جو سانس میں بو کا باعث بنتے ہیں.

تحریر جاری ہے‎ ذہنی الجھن اگر اکثر ذہنی طور پر الجھن کا شکار ہوتے ہیں تو یہ کئی عارضوں کی علامت ہوسکتی ہے، تاہم اگر آپ نے کافی دیر سے مناسب مقدار میں پانی نہیں پیا تو یہ واضح طور پر اشارہ ہوتا ہے کہ آپ کو جاکر پانی پی لینا چاہئے.

Advertisement

کھانے کی اشتہا جگر کو اپنے افعال کے لیے پانی کی ضرورت ہوتی ہے، تاہم جب آپ ایسا نہیں کرتے تو یہ دماغ کو یہ سگنل بھیجتا ہے کہ جسم کو کھانے کی ضرورت ہے اور ایسا ہونے پر اکثر ایسی غذاﺅں کا استعمال ہوتا ہے جو موٹاپے کا خطرہ بڑھاتی ہیں.

جلدی مسائل اگر آپ کی جلد خشک اور جھریوں کا شکار ہورہی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ جسم پانی کی طلب کررہا ہے جو کہ جلد کو روشن اور صحت مند رکھتا ہے، جب جسم میں پانی کی کمی ہوتی ہے تو وہ خشک اور پرت دار ہونے لگتا ہے خاص طور پر سردیوں کے موسم میں اور یہ ضروری ہے کہ اچھی جلد کے لیے مناسب مقدار میں پانی کا استعمال کیا جائے.

یہ بھی پڑھیں:   لہسن کے ذریعے بالوں کو مضبوط اور گھنا بنانے کا طر یقہ

پسینہ نہیں آتا اگر جسم میں پانی کی کمی ہوگی تو جسم باقی ماندہ سیال بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا ہے جس کے نتیجے میں گرمی میں بھی پسینے کا اخراج تھم جاتا ہے، یہ ایک سنگین عارضہ ہے ایسا ہونے پر فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چاہئے.

کھڑے ہونے پر سر چکرانا یا ہلکا ہونا طبی ماہرین کے مطابق کھڑے ہونے پر سر چکرانا ہا ہلکا پن اس بات کی علامت ہے کہ آپ کے اندر پانی کی کمی ہورہی ہے، اگر ایسا ہو تو دن بھر میں کچھ گلاس پانی زیادہ پینا شروع کردیں اور اگر تبدیلی آئے تو ثابت ہوجائے گا کہ یہ ڈی ہائیڈریشن کا نتیجہ تھا.

یہ بھی پڑھیں:   کیا آپ جانتے ہیںِ؟ آم کو پھلوں کا بادشاہ کیوں کہا جاتا ہے؟ (مکمل تفصیل)

مسلز اکڑنا اگر صبح اٹھنے کے بعد جسم کے مختلف حصوں میں اکڑن اور تنا? محسوس ہو تو یہ بھی پانی کی کمی کا نتیجہ ہوسکتا ہے، اگر آپ اضافی اکڑن محسوس کریں تو فوری طور پر پانی پی لیں تاکہ تناﺅ میں کمی آسکے.

Advertisement

ہر وقت سردرد رہنا اگر آپ کو اکثر شدید سردرد رہتا ہے تو یہ ممکنہ طور پر اس بات کی علامت ہے کہ آپ ڈی ہائیڈریشن کے شکار ہورہے ہیں، ایسا ہونے پر درد کش ادویات کے استعمال سے پہلے ایک یا دو گلاس پانی پی کر انتظار کریں کیونکہ ہوسکتا ہے کہ ایسا کرنے سے درد دور ہوجائے.

گہرے زرد رنگ کا پیشاب پانی کی کمی کا ایک بڑا ثبوت پیشاب کی رنگت کا بدل جانا ہے، اگر وہ بہت زیادہ زرد یا پیلے رنگ کا ہے تو یہ واضح ہے کہ آپ کے جسم میں پانی کی کمی واقع ہوگئی ہے.

قبض کی شکایت اگر آپ کو اکثر قبض کی شکایت رہتی ہے تو یہ بھی پانی کی کمی کی ایک علامت ہوسکتی ہے جس کا حل پانی کا استعمال بڑھا دینا ہوسکتا ہے، کیونکہ ایسا کرنے سے آنتوں کو کام کرنے میں مدد ملتی ہے.

یہ بھی پڑھیں:   سکول میں اچھی کارکردگی چاہتے ہیں تو انہیں اچھا ناشتہ کروائیں

ہر وقت تھکاوٹ مناسب نیند کے باوجود اگر آپ دن بھر تھکاوٹ کے شکار رہتے ہیں تو اس کی وجہ ڈی ہائیڈریشن ہوسکتی ہے، جسم میں پانی کی مناسب مقدار حسوں کو چوکنا رکھتی ہے اور توانائی بھی فراہم کرتی ہے، تو اگر آپ سستی محسوس کررہے ہوں تو پانی پی لیں، اگر پھر بھی شکایت دور نہ ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ یہ دیگر امراض کا انتباہ بھی ہوسکتی ہے.

Advertisement
کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں