عورت مارچ کی حقیقت کیا ہے؟

#womenempowerment2021

عورت کیا ہے؟

بہن کی صورت میں ایک بہترین دوست ہے۔

بیٹی کی صورت میں رحمت ہے اللہ کی۔

ماں ہے تو جنت اسکے قدموں تلے ہے۔۔

بیوی ہے تو راحت ہے۔

یہ رشتے اللہ نے مقرر کیے ہیں

عورت کو مختلف مقامات اللہ نے دیے ہیں۔

زمانہ جاہلیت میں عورت سے کیا جانے والا سلوک کسی سے مخفی نہیں ہے۔۔

اور اسلام کے بعد اسکا رتبہ بھی سبھی کے سامنے ہے۔

ایک بہن اپنے بھائی بہنوں کے لیے ماں سے کم نہیں ہوتی ۔وہ ماں ہی کی طرح اپنے بہن بھائیوں کا خیال رکھتی ہے ۔ انہیں پچکارتی ہے ۔ پالتی ہے۔ ان کی ہر بات سنتی ہے۔ ہر وقت ساتھ رہتی ہے ۔

بیٹی ہے تو گھر کی رونق بنی رہتی ہے۔

ایک ماں اپنے بچے کے لیے اپنے آپ کو نظر انداز کر دیتی ہے۔

اپنی اولاد کے ساتھ رہتی ہے ۔ ہر خواہش ، ہر ضد پوری کرتی ہے

اور بیوی ۔ اپنے گھر کو چھوڑ ایک نئے ماحول میں آتی ہے۔

پورے خاندان کا خیال رکھتی ہے۔

Related Post

اپنے شریک حیات کو خوش کرنے کے لیے کبھی طرح طرح کے کھانے بناتی ہے۔۔ تو کبھی خدمتوں کے نئے طور سیکھتی ہے۔۔۔ اور سب کو راضی کرنے میں لگی رہتی ہے۔

عورت اگر گھر سے باہر جاتی ہے تو؟؟

عورت اگر گھر سے باہر جاتی ہے تو اپنے شوہر کی وفادار ہوتی ہے۔ اپنی عزت کا پاس رکھتے ہوئے اپنے گھریلو فریضے بھی انجام دیتے ہے اور گھر سے باہر کے بھی۔ بصورت دیگر اسے گھر سے باہر نکلنا پڑے ( کسی مجبوری کے تحت).

عورت کو آپ کے طعنوں ، تشنوں کی نہیں۔۔۔ بلکہ آپکے خلوص اور محبت کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ ہر حال میں اس کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔۔۔ تو وہ اپنی جان جاں آفریں کو سپرد کرنے کے وقت تک آپ پر اپنی جان نچھاور کرتی رہے گی۔۔

عورت میں شریک بستر نہیں شریک حیات تلاش کریں۔۔

ایک آخری بات کہنا چاہوں گی اور تحریر کا اختتام کروں گی۔

بعض لوگ feminism کو women empowerment میں مدغم کرتے ہیں۔ عورت مارچ میں اگر میرا جسم میری مرضی کا اشتہار لگا کر اپنے حقوق مانگتی ہیں تو معزرت کے ساتھ ۔۔۔دراصل آپ اپنی عزت کا جنازہ خود سڑکوں پر نکال رہی ہوتیں ہیں۔

آپکا جسم آپکی مرضی نہیں ہے۔ اللہ کی امانت ہے ۔

حیا ہی عورت کا زیور ہے۔

حیا کی پاسداری ہر عورت کا اولین فرض ہے۔

تب ہی آپ کو آپکے حقوق بخوبی ملیں گے۔ اور بالفرض اس کے باوجود آپ کو آپکے حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے تو اللہ نے صبر کا حکم دیا ہے صبر کیجیے اور اللہ پر توکل۔

دوسرا کوئی آپشن ہی نہیں ہے نا۔۔۔۔

دعاگو

مقدس نعیم ©

Recent Posts