غلط عادتوں سے کیسے بچا جائے؟

غلط عادتوں سے کیسے بچا جائے؟: جب ہمیں کوئی عادت اپنے اندر بنانی ہوتی ہے تو ہم کیا کرتے ہیں کہ آہستہ آہستہ چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتے ہیں. یعنی ہم اپنی عادت کو پختہ بنانے کے لیے روز اس کام کو کرتے ہیں تاکہ وہ ہماری عادت بن جائے. یہ ہمیں عادت بنانے کے لیے کرنا پڑتا ہے۔ایک مثال دیتی ہوں کہ جیسے گناہ ہے کوئی بھی ۔ سب سے عام گناہ کی مثال دیتی ہوں جسے ہماری اکثریت گناہ نہیں سمجھتی ۔ یا تو انہیں معلوم نہیں ہے یا اگر معلوم ہے تو ان کو محسوس ہی نہیں ہو رہا کہ وہ کس معصیت کا شکار ہو رہے ہیں۔

گانے سننے سے ہم کیسے بچیں؟

ایک مثال دے رہی ہوں آپ کو۔۔۔ میں الحمداللہ گانے نہیں سنتی۔۔۔ تو مثال کے طور پر اگر میرے فون میں گانے ہیں اور میں نے ارادہ کیا ہے کہ میں گانے سننا چھوڑ دوں۔ تو میں کیا کروں گی؟ پوری لسٹ سنتی تھی تو آہستہ آہستہ ایک گانا اس میں سے ڈیلیٹ کرتی جاؤں گی ۔اگر مجھے لگتا ہے کہ ایسے میں اس گناہ کو چھوڑ دوں گی تو مجھے غلط لگتا ہے کہ روزانہ کی خوراک کم کرنے سے یہ گناہ ختم ہو گا ، نہیں بلکہ مجھے مزید کی طلب ہوتی رہے گی۔ مجھے نہیں سمجھ آتی کہ گناہوں کو آہستہ آہستہ کیوں چھوڑنے کا کہا جاتا ہے؟ اس طرح تو آپ مزید اس گناہ میں مبتلا ہوتے جاتے ہیں آپ کے گناہ مزید بڑھتے جاتے ہیں۔ اس کا باڑ آپ پر بڑھتا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   عورت مارچ کی حقیقت کیا ہے؟
اگر آپ کو کوئی گناہ چھوڑنا ہے تو آپ اسے فوراً۔ اسی وقت جھوڑیں جب ارادہ کیا کہ میں نے اب گانے نہیں سننے۔ میں کیا کروں گی اور ان سب کو ڈیلیٹ کر دوں گی اور دوبارہ دیکھوں گی بھی نہیں۔

ہاں میرا دل کرے گا کیوں کہ میں اس گناہ میں مبتلا رہی تھی۔لیکن مجھے خود کا بار بار یاد دہانی کروانی ہے کہ مجھے اپنے آپ کو روکنے کی کوشش کرنی ہے اور آہستہ آہستہ اس کو پختہ بنانا ہے۔ میں نے اس چیز کے پاس نہیں جانا۔ اللہ سے دعا کرنی ہے کہ اللہ تعالی مجھے اس گناہ سے دور رکھیں۔
یہ اتنا ہی آسان اور سادہ ہے جتنا میں نے لکھا۔ اس وقت مشکل لگتا ہے مگر آخرت کو ذہن میں رکھیں گے ناں، گناہ کو چھوڑ کر توبہ کرنے پر ملنے والے انعامات ، جنت کا حصول ، رب تعالیٰ کی رضا ، سب آسان کر دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   رمضان المبارک میں مسلمانوں کے لیے کیا خوشخبریاں ہیں؟ (مکمل تحریر)

اللہ ہمیں تمام کبیرہ و صغیرہ گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائیں اور نیک اعمال کرنے کی توفیق دیں۔
آمین

مقدس نعیم

عنوان: غلط عادتوں سے کیسے بچا جائے؟

جملہ حقوق بحق مصنفہ محفوظ ہیں 🥀❤️

غلط عادتوں سے کیسے بچا جائے؟” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں