میں نے کاؤنسلنگ کیوں چھوڑی؟؟

میں نے کاؤنسلنگ کیوں چھوڑی ؟

جب میں نے کاؤنسلنگ شروع کی تو مجھے اکثر لڑکیوں کے میسجز آتے اور تقریبا سبھی ڈیپریشن کا شکار تھیں۔۔۔

کچھ اس فیز سے نکلنے میں کامیاب ہو گئیں کیونکہ کاؤنسلنگ کے ساتھ انہوں نے خود کو بہتر کرنے میں اپنی مدد آپ کی۔

ایک دن مجھے ایک لڑکی کا میسج آیا۔

جس کا نام حمیرا تھا (ظاہر ہے یہ اس کا اصل نام نہیں ہے)

وہ لڑکی جب کاؤنسلنگ کے دوران بات کرتی تو ہاں میں ہاں ملاتی وعدے کر لیتی مگر عمل نہ کرتی۔

کاؤنسلنگ آپ کو فائدہ تب دیتی ہے جب آپ اپنی ہدایت کار کی بات کو سنتے ہیں ۔

وہ آپ کی سنتا ہے تو آپ پر بھی لازم ہے کہ آپ بھی اس کی سنیں کیونکہ وہ آپ کے لیے ہی آپ سے بات کر رہا ہے۔ مجھے دکھ ہوتا جب میں اسکے سٹیٹس دیکھتی جو اسکی ہر بات کی نفی کر رہے ہوتے۔ وہ میسجز پر الگ بات کرتی اور اسکے سٹیٹس الگ ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں:   ہمیں کب دوسرے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے؟

ہر مہینے بعد اسکا میسج آنا کہ میں ڈیپریسڈ ہوں ۔میں اپنی ساری انرجی لگا دیتی ان کو ٹھیک کرنے میں۔ میں اس قدر مخلص ہوتی تھی اپنی تمام بہنوں کے ساتھ کہ ان کی پریشانیاں سن کر میری خود کی راتوں کی نیند اڑ جاتی تھی یقین مانیں۔

اور اب تک ایسا ہے بہت سے واقعات میرے دماغ سے چپک گئے ہیں۔

اکثر اوقات شدید سر درد رہتا ہے۔

میری ساری محنت ضائع ہوتی نظر آتی جب میں اسے ہر وہ کام کرتے دیکھتی جس سے میں نے منع کیا ہوتا اور وہ سب ظاہر اس کے لیے ٹاکسک تھیں

۔

یہ میرا آخری کیس تھا

اس کے بعد میں نے فیصلہ کر لیا کہ اب یہ کام نہیں کرنا۔

میں واقعی بہت ہرٹ ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:   ناول کی باتیں

میں نے چند دن رات تکلیف میں گزارے۔ شدید سر درد ہوتا تھا ۔۔

خیر۔

میں ججمنٹل نہیں ہو رہی میں بس یہ بتا رہی کہ کاؤنسلنگ کبھی آپ کو فائدہ نہ دے گی اگر آپ خود کو خود ٹھیک کرنے کے لیے عزم نہ رکھتے ہوں۔

۔۔۔ 

نوٹ: (اب میں نے کاؤنسلنگ چھوڑ دی ہے ۔ گو کہ مجھے سکون ملتا تھا لوگوں کی تکالیف کم کر کہ مگر وہ مجھے بھی تکلیف دینا شروع ہو گئے تھے۔۔ ہم کبھی بھی بہت زیادہ مضبوط نہیں ہوتے کیونکہ ہم انسان ہیں پتھر نہیں۔

مجھے خود کا بھی خیال رکھنا تھا ۔۔

ہاں میں خود کی انرجی مزید لگاتی ان سب پر اگر مجھے ایک فیصد بھی یقین ہوتا کہ وہ خود کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ خود کو خود تھپکی دیں۔ کوئی اسپیشل نہیں آئے گا۔ اور ایسا بہت کم ہوتا کہ کوئی آئے اور ہاتھ بڑھائے کہ آپ اس کا ہاتھ تھام کر پورے قد کے ساتھ کھڑے ہو سکیں۔ اللہ تمام دلوں کو سکوں سے بھر دے ۔ آمین)

یہ بھی پڑھیں:   کن حالات میں کیا اقدام اٹھائیں؟

مقدس نعیم
جملہ حقوق بحق مصنفہ محفوظ ہیں 🥀❤️

اپنا تبصرہ بھیجیں