زندگی کبھی کبھار کتنے عجیب سے راستے پر لے آتی ہے
ہاں کچھ سمجھ ہی نہیں آتا۔۔۔
ہم بہت کچھ کرنا چاہ رہے ہوتے ہیں۔۔
مگر کچھ کر بھی نہیں پاتے۔
دل چاہتا ہے کہ پھوٹ پھوٹ کر روئیں
اور رویا بھی نہیں جاتا ۔۔۔
خاموشی۔۔۔
بلکل خاموشی ۔۔۔ چاروں طرف ۔۔۔
اور کاٹنے کو دوڑتی ہے یہ خاموشی۔۔۔
کسی سے بات کرنے کو جی چاہتا ہے
نہ بولنے کو
بس کوئی پاس بیٹھ کر اپنی موجودگی
کا احساس دلائے
لیکن خاموشی بر قرار رہے۔۔۔
مقدس
میرا نام مقدس نعیم ہے۔ میں نے کچھ اسلامی کورسز میں کوالیفائی کیا ہے۔ میں پیشے کے لحاظ سے ایک ٹیچر اور انتخاب کے مطابق مصنفہ ہوں۔ میری اشاعتیں جاری ہیں۔میں نے ای میگزینوں اور ای کتابوں کے لئے کام کیا ہے۔ میرا ایک مضمون جلد ہی ایک کتاب میں شائع ہونے والا ہے۔ میں اپنے جذبات اور خیالات لکھنا پسند کرتی ہوں۔ میری تحریریں حقیقت پر مبنی ہیں اور کچھ تخیلاتی ہیں۔ میں زندگی کے تصورات کو دین سے مربوط کرتی ہوں اور اسی طرح میں لوگوں کو اللہ کی طرف بلاتی ہوں۔ مجھے کتابیں پڑھنا پسند ہیں۔ میری تحریریں پڑھنے کے لیے اور مزید جاننے کے لیے ویبسائٹ وزٹ کریں۔