حمدو ثناء

مجھے صبح کی سرخی پسند ہے جب سورج چمکتا ہے

پرندوں کا اس عزم کے ساتھ اڑنا

کہ رب تعالیٰ رزق دینے سے منہ نہ موڑے گا۔

اللہ کی مخلوق کا شیطان کو مات دینا

اور اسکے آگے سر جھکانا

حی علی الفلاح کی صدا سنتے ہی مسجدوں کا رخ کرنا

اور تلاوت قرآن پاک سے زبانوں کو مزین کرنا

وہ دلوں کا مسحور ہو جانا

اور رب کائنات کی ثناء بیان کرنا

مجھے پسند ہے یہ خالق کی تخلیق

اور اسکی تقسیم

حیراں کر دیتی ہے مجھے اسکی قدرت

اور اسکے کن کہنے سے دلوں کا پھر جانا۔

وہ خالق ہے۔ مالک ہے۔ رازق ہے

یہ بھی پڑھیں:   Islamic quotes

مدبر ہے

وہ راز کن فیکوں ہے۔

وہ کائنات کا مالک ، بادشاہ ۔۔

ہے

وہ اللہ جل جلالہ ہے

مقدس نعیم

جملہ حقوق بحق مصنفہ محفوظ ہیں 🥀❤️🌺

اپنا تبصرہ بھیجیں